ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل : گاندھی کا دھرم چاہیے یا گوڈسے کا ہندوتوا چاہیے ؟! - کانگریسی لیڈر بی کے ہری پرساد کا سوال

بھٹکل : گاندھی کا دھرم چاہیے یا گوڈسے کا ہندوتوا چاہیے ؟! - کانگریسی لیڈر بی کے ہری پرساد کا سوال

Thu, 27 Apr 2023 12:25:46    S.O. News Service

بھٹکل ،27 / اپریل (ایس او نیوز) لیجسلیٹیو کاونسل میں حزب اختلاف کے لیڈر بی کے ہری پرساد نے کہا کہ دیش اس وقت ایک دوراہے پر آ کر کھڑا ہوگیا ہے جہاں اسے مہاتما گاندھی کے ہندو دھرم یا گاندھی کے قاتل نتھو رام گوڈسے کے ہندوتوا میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہے ۔ 
    
ہری پرساد نے مرڈیشور کے بینا وئیدیا پبلک اسکول گراونڈ میں کانگریسی امیدوار منکال وئیدیا کی انتخابی تشہیر کے لئے منعقدہ نامدھاری سماج کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی ۔
    
انہوں نے کہا کہ ہم نے 75 سال تک کسی بھید بھاو کے بغیر بھائی چارگی کے ساتھ جیتے ہوئے زندگی کے دن گزارے ۔ آپ لوگوں کو اُس طرح کے اقدار چاہیے یا گاندھی جی کو قتل کرنے والے ناتھو رام گوڈسے کے اقدار چاہیے ؟ اب آپ لوگ کس  کا انتخاب کریں گے ؟ ہری پرساد نے کہا کہ کمزور طبقے جبر و ستم والی سیاست کرنا بی جے پی کا عمل ہے ۔ ہندوتوا اور ہندو دھرم کے درمیان کوئی رشتہ نہیں ہے ۔ ہندو دھرم پر عمل کرنے والے مہاتما گاندھی ، ویویکا نندا، گرو نانک وغیرہ ہندو دھرم کے نمائندے ہیں ۔ ہندوتوا کرنے والے ساورکر، گوڈسے، نریندرا مودی اور امیت شاہ ہیں ۔ انہوں نے مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے اقتدار میں کسی طرح کا ظلم و ستم ہوتا ہے ، یہ سب کو معلوم ہے ۔ 
    
نامدھاری سماج کے سابق صدر اور سینئر کانگریسی لیڈر ایل ایس نائک نے  کانگریسی امیدوار منکال وئیدیا کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ  : میں اس اسٹیج سے یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کہ مشکل وقت میں ہمارے سماج کا ساتھ دینے اور ہمارے آنسو پونچھنے والے شخص کا ساتھ ہم کبھی نہیں چھوڑ سکتے ۔ ہم ان کے پیچھے کھڑے ہیں اور ان کی حمایت کرتے ہیں ۔ 
    
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے منکال وئیدیا نے کہا کہ  حکومت کی طرف سے لگائے جا رہے جی ایس ٹی کی وجہ سے آج غریب اور کسان سخت مشکل میں ہیں ۔ پیٹرول کی قیمت آسمان کو چھو رہی ہے ۔ سدا رامیا نے دس کلو چاول اور زندگی ضروری تمام سہولتیں فراہم کیں ۔ مگر بی جے پی حکومت نے کیا دیا ہے ۔  الٹے جو کچھ دیا گیا تھا وہ سب کچھ چھین لیا ہے ۔ دوبارہ ہماری حکومت بن رہی ہے ۔ آپ کو دس کلو چاول دیا جائے گا ۔ یہ ہمارا گیارنٹی کارڈ ہے جس پر دستخط بھی کیے گئے ہیں ۔ 
    
اس موقع پر بھٹکل بلاک کانگریس صدر وینکٹیش نائک، منکی بلاک کانگریس صدر گووندا نائک، مہیلا کانگریس لیڈر نینا نائک وغیرہ اسٹیج پر موجود تھے ۔ 


Share: